اے این ایف پولیس قانون نافظ کرنے والے ادارے منشیات فروشوں اور سرپرستی کرنے والوں کےخلاف سخت کاروائی کرے تاکہ نوجوان نسل اس لعنت سے بچ سکیں۔ظہیراعوان

راولپنڈی :منشیات کی لعنت ہر گلی محلے تعلیمی ادارے میں تیزی سے پھیل رہی ہیں جس کو روکنے کیلے تمام سیاسی و سماجی ورکرز اپنا کردار ادا کریں۔ظہیراحمداعوان چئیرمین سٹیزن ایکشن کیمٹی نے عوامی شکایات سیل ظفرالحق روڈ پر شہر بھر کے گنجان آباد علاقوں محلہ محمود علیشاہ قاسم آباد ڈھوک کھبہ امرپورہ چاہ سلطان آریہ محلہ ڈالڈا سرا پیرودھائی رتہ امرال جامع مسجد روڈ صادق آباد پرانا کلے میں منشیات کی کھلے عام فروخت پر عوامی شکایات سنتے ہوئے مزید کہا کہ شہر میں نوجوان نسل میں پھیلتی ہوئی منشیات کی لعنت اور منشیات کی کھلے عام دستیابی پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کیلے لمحہ فکریہ ہے۔اندرون شہر ہر قبرستان کھلے میدان نالے چوک چوراہوں پر نوجوان نسل منشیات استعمال کرتی نظر آتی ہے۔تعلیمی اداروں میں منشیات کا سرعام فروخت ہونے کے پیچھے کس کا ہاتھ ہے ان بااثر منشیات فروشوں اور ان کی سرپرستی کرنے والوں کو پکڑ کر سخت قانونی کاروائی ہونی چاہیے اور اس بات کا پتا لگانا چاہیے آخر یہ منشیات کدھر سے آتی ہے اور کون لاتا ہے۔تاکہ اس کا تدارک ہوسکے۔اس موقع پر حاجی نصیر بھٹی چیرمین کونسلر اتحاد،ناصر اعوان صدر انجمن تاجران ظفرالحق روڈ،اصلاح الدین خان صدر انصاف ورکرز اتحاد،راجہ زیشان یوتھ کونسلر،خیرالرحمن خان،اکبرخان صافی،ناصر خان نے بھی گفتگو کی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے