راولپنڈی (پوٹھوہار ٹائمز) ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن بے نظیر ہسپتال کے الیکشن کا مرحلہ مکمل ہوگیا ہے، وائی ڈی اے کے دستورکے مطابق صدارت کا انتخاب ہوتا ہے جس کے بعد بقیہ عہدیداروں کا چناؤ کیا جاتا ہے، بے نظیر بھٹو ہسپتال کے سابق صدر کی مدت ختم ہونے کے بعد نو منتخب صدر کیلئے انتخاب کا اعلان کیا گیا تھا جس کیلئے صدر کے دو امیدوار سامنے آئے جن میں سے ایک امیدوار ڈاکٹر آصف نے اپنے کاغذات واپس لے لیے تھے جس کے بعد صدارت کے دوسرے امیدوار ڈاکٹر ہمایوں وڑائچ صدر منتخب ہوگئے،چیف الیکشن کمیٹی چیئرمین ینگ ڈاکٹر ایسوسی ایشن راولپنڈی ڈاکٹر عمر وڑائچ تھے جبکہ دیگر ممبران میں سابق صدرہولی فیملی ڈاکٹر اشفاق نیازی اورسابق صدر بی بی ایچ ڈاکٹر رانا عظیم شامل تھے الیکشن کمیٹی نے ینگ ڈاکٹرز ایسوسی راولپنڈی کے سینئر رہنماؤں کی موجودگی میں ڈاکٹر ہمایوں کی صدارت کا اعلان کیا اس موقع پر سابق صدر بی بی ایچ حافظ ڈاکٹر بلال گجر،چیئرمین وائی ڈی اے پنجاب ڈاکٹر شعیب وڑائچ،پیٹرن انچیف بی بی ایچ وائی ڈی اے ڈاکٹر وقار انور، سابق چیئرمین وائی ڈی اے بی بی ایچ ڈاکٹر محسن شاہد، سابق وائس چیئرمین ڈاکٹر فیصل، صدر وائی ڈی اے ڈی ایچ کیو ڈاکٹر معاذ، ہولی فیملی سے وائس پریذیڈنٹ ڈاکٹر علی رضا وڑائچ،جنرل سیکرٹری ڈاکٹر ابرار، میڈیا سیکرٹری ڈاکٹر اخلاق چوہدری سمیت دیگر ڈاکٹرز موجود تھے اس موقع پر نومنتخب صدر ڈاکٹر ہمایوں نے اپنے خیالات کااظہار کرت ہوئے کہا کہ اس ذمہ داری پر اپنے سینئرز اور تمام ڈاکٹرز کے اعتماد پر ان کا مشکور ہوں اور کوشش کروں گا کہ بی بی ایچ کے ڈاکٹرز کے مسائل حل کرنے میں اپنا بھرپور کردار ادا کروں۔ ڈاکٹرز رہنماؤں کا کہنا تھا کہ تنظیموں اور یونیز میں جمہوری طرز پر انتخابات کا عمل تنظیموں کی بہتری اور فعالیت کی علامت ہے امید کرتے ہیں کہ نومنتخب صدر اپنی صلاحیتیوں کو بروئے کار لاتے ہوئے ڈاکٹرز کی فلاح وبہبود کیلئے کردار ادا کریں گے۔