یوم پاکستان پریڈ, راولپنڈی پولیس نے ٹریفک پلان جاری کردیا

راولپنڈی(پوٹھوہار ٹائمز)راولپنڈی ٹریفک پولیس نے یوم پاکستان23مارچ پریڈ کے حوالے سے ٹریفک انتظامات مکمل,یوم پاکستان کے دوران ٹریفک پولیس کے300سے زائد اہلکار ڈیوٹی کے فرائض سر انجام دیں گے۔سی ٹی او راولپنڈی نے کہا کہ 23مارچ کو صبح سے تا اختتام پریڈ فیض آباد سے جانب راولپنڈی اور جانب اسلام آبادعام ٹریفک کے لیے بند رہے گا۔
پہلے مرحلے میں مری روڈ سے اسلام آباد جانے والی ٹریفک 6thروڈ سے سید پور روڈکیطرف ڈائیورٹ کی جائے گی۔ مری روڈسے اسلام آباد جانے والی ٹریفک کو ڈبل روڈ چوک سے 9thایونیو کیطرف موڑا جائے گا,کرال چوک سے ایکسپریس وے اسلام آباد جانے والی ٹریفک لہتراڑ روڈ سے اسلام آباد داخل ہو سکے گی۔ کرال چوک سے اسلام آبادجانے والی ٹریفک کھنہ پل سے چونگی نمبر8 سے راولپنڈی داخل ہوسکے گی۔نائنتھ ایو نیو سے سٹیڈیم آنے والی ٹریفک کو IJPروڈ سے خیابان اور ناکہ کٹاریاں کیطرف ڈائیورٹ کیا جائے گا۔ راولپنڈی شہر میںرات3بجے سے دن3بجے تک ہیوی ٹریفک کے داخلہ پر مکمل پابند ی ہو گی۔انہوں نے کہا کہ شہری معاونت و رہنمائی کے لیے ٹریفک پولیس کے ریڈیو سٹیشن88.6اور ہیلپ لائن سے رابطہ کر سکتے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔