اداکارہ وینا ملک کا دوسری شادی کی خواہش کا اظہار

اداکارہ وینا ملک کا دوسری شادی کی خواہش کا اظہار

راولپنڈی (پوٹھوہار ٹائمز) معروف اداکارہ و میزبان وینا ملک نے دوسری شادی کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔انہوں نے حال میں دئیے گئے انٹرویو کے دوران اپنی پہلی شادی پر بھی گفتگو کی۔دوسری شادی کے سوال پر وینا ملک نے کہا کہ جب بھی انشاءاللہ دوسری شادی کروں گی، کسی دین دار انسان سے کروں گی۔دین دار شخص سے شادی کی خواہش کے حوالے سے گفتگو کرتے یوئے وینا ملک کا کہنا تھا کہ میں ایک دین دار شخص سے شادی کرنا پسند کروں گی کیونکہ جو شخص اللہ تعالیٰ سے ڈرتا ہے وہ اپنی بیوی کے ساتھ غلط نہیں کرتا اور جو شخص اللہ سے نہیں ڈرتا وہ بہت ظالم شخص ہوتا ہے۔
وینا ملک نے مزید کہا کہ میں ایسے شخص سے شادی کرنا چاہوں گی جو خوبصورت ہو، ساتھ ہی میرے ساتھ تعلق کو نہ صرف دنیا میں نبھائے بلکہ جنت تک میرا ہم قدم رہے۔
واضح رہے کہ اداکارہ وینا ملک نے 2013ء میں اسد خٹک سے شادی کی تھی اور ان کے دو بچے بھی ہیں۔
2017 میں وینا ملک نے شوہر سے خلع لے لی تھی۔
راولپنڈی کی فیملی عدالت میں اداکارہ وینا ملک کے بچوں کی حوالگی سے متعلق کیس بھی چل رہا ہے جس کی سماعت پانچ دن پہلے ہوئی جس میں عدالت نے ان کے سابقہ شوہر اسد خٹک کو تین ماہ سے نہ دیا جانے والا خرچ اور بچوں کے علاج معالجے کی فیس ‏ادا کرنے کا حکم دیا اور وینا ملک کو اسد خٹک سے بچوں کو ملوانے کا حکم دیا.

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔