وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی راولپنڈی آمد

راولپنڈی :وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کا روالپنڈی کا دورہ,وزیر اعلی عثمان بزدار کی نالہ لئی آمد
وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے وزیر اعلی عثمان بزدار کا خیر مقدم کیا,وزیر اعلی عثمان بزدار نے نالہ لئی کی صفائی کے انتظامات کا معائنہ کیا,انہوں نے صفائی کے انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا, انہوں نے نے نالہ لئی پر روڈ وے کی تعمیر کے لئے مجوزہ اراضی کا بھی جائزہ لیا,وزیر اعلی عثمان بزدار کو مڑہیڑ حسن چوک کے قریب ریالٹو پارک میں بریفنگ دی گئی اس موقع پر وزیر اعلی عثمان بزدار نے شجر کاری مہم کے تحت پودا بھی لگایا اورشجر کاری مہم کی کامیابی کیلئے دعا.وزیر اعلیٰ عثمان بزدار نے اس موقع پر کہا کہ نالہ لئی کی تعمیر نو سے سیلاب کے دوران ہونے والی تباہ کاریوں پر قابو پانے میں مدد ملے گی-نالہ لئی اور ایکسپریس وے کے پراجیکٹ پر مجموعی طور پر85 ارب روپے لاگت آئے گی- پببلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت یہ منصوبے شروع کئے جائیں گے- نالہ لئی روڈ وے پر چار انٹر چینج بنائے جائیں گے -نالہ لئی پراجیکٹ میں بارش کے پانی کو سیوریج واٹر سے الگ کرنے کے لئے خصوصی پلانٹ لگائے جائیں گے,ایکسپریس وے خواب تھا جسے ہم تعبیر دیں گے -راولپنڈی کے شہریوں کیلئے یہ منصوبے ان کا حق ہے – نالہ لئی ایکسپریس وے کے اطراف میں ماحولیاتی آلودگی کے خاتمے کے لئے بھرپور شجر کاری کی جائے گی-نالہ لئی روڈ وے کے بننے سے راولپنڈی اور گرد و نواح کے شہریوں کو آمد و رفت میں سہولت ہو گی- اس موقع پر وزیر ریلوے شیخ رشید احمد بھی ہمراہ تھے انہوں نے کہا کہ نالہ لئی کی بروقت صفائی کرانے پر وزیر اعلی عثمان بزدار کے شکر گزار ہیں –
وزیر اعلی عثمان بزدار کا یہ کا م راولپنڈی کے لوگوں کیلئے بہت اچھا اقدام ہے -وزیر اعلی عثمان بزدار عوامی خدمت کا حق ادا کر رہے ہیں ,وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد، راولپنڈی کے اراکین قومی و صوبائی اسمبلی، کمشنر، ڈپٹی کمشنر، ایم ڈی واسا اور متعلقہ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔