کالعدم تحریک کا مارچ، حکومت نے راولپنڈی سے لاہور جانے والی ٹرینیں بند کردیں، متبادل روٹ جاری

راولپنڈی (پوٹھوہار ٹائمز) موجودہ حالات کے پیش نظر ریلوے انتظامیہ نے پشاور، راولپنڈی سے لاہور آنے اور جانے والی ٹرینوں کو متبادل روٹ سے چلانے کا فیصلہ کیاہے۔ ترجمان ریلوے

پشاور اور راولپنڈی سے آنے اورجانے والی ٹرینوں کو براستہ جنڈ، بسال، کندیاں، سرگودھا، سانگلہ ہل، شیخوپورہ، لاہور روانہ کیا جارہاہے

‏لاہور اور راولپنڈی کے درمیان شام 4 بجکر 30 منٹ پر چلنے والی سبک خرام اور شام 6 بجے چلنے والی اسلام آباد ایکسپریس اور رات 12 بجکر 30 منٹ پر چلنے والی راول ایکسپریس کو بھی دونوں اطراف سے آج کے لیے معطل کیاگیاہے

اسی طرح گرین لائن کو راولپنڈی سے لاہور کے لیے آج کے روز معطل کیاگیاہے

‏پاکستان ریلوے کے سسٹم پر چلنے والی باقی تمام ٹرینیں اپنے اپنے معمول اور روٹ کے مطابق چل رہی ہیں۔ ترجمان ریلوے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔