آج چائے کا عالمی دن منایا جارہا ہے

راولپنڈی(پوٹھوہار ٹائمز) چائے کا عالمی دن ہر 15 دسمبر کو مناتے ہیں۔ اقوام متحدہ کی جانب سے یہ دن ہر سال ۲۱؍ مئی کو مناتے ہیں۔تاہم، چائے کی پیداوار کرنے والے ممالک جیسے ہندوستان، بنگلہ دیش، سری لنکا، نیپال، انڈونیشیا، ویتنام، کینیا، ملاوی،ملائیشیا، یوگینڈا اور تنزانیہ 2005سے 15؍ دسمبر کو چائے کا عالمی دن منارہے ہیں۔ اس دن کو منانے کا مقصد حکومت اور شہریوں کو عالمی کارکنان اور کسانوں پر، چائے کی تجارت کے اثرات کی جانب توجہ مبذول کروانا ہے، اور قیمتوں کی حمایت اور منصفانہ تجارت کے مطالبات سے انہیں وابستہ کرنا ہے۔پاکستان میں تو ویسے بھی چائے پیش کرنا ہماری ثقافت کا حصہ بن چکا ہے، مہمان آئیں یا بزرگوں کی سیاسی بیٹھک ہو، خوشی کا موقع ہو ہو یا دکھ کی گھڑی، چائے پیش کرنا ہماری تہذیبی روایات میں شامل ہو چکا ہے۔ مختصر یہ کہ مہمانوں کے چائے بمعہ لوازمات پیش کرنا ضروری سمجھا جاتا ہے۔یاد رہے چائے کی بڑھتی قیمتوں کے باعث چائے کت شوقین افراد شدید پریشان ہیں ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے