ایم پی اے ثانیہ عاشق سے منسوب جھوٹی ویڈیو کا معاملہ، ٹیکسلا سے ملزم گرفتار

راولپنڈی(پوٹھوہار ٹائمز)ممبر پنجاب اسمبلی ثانیہ عاشق سے منسوب جھوٹی ویڈیو کا معاملہ، ٹیکسلا سے ملزم گرفتار,
مسلم لیگ (ن) کی رکن پنجاب اسمبلی ثانیہ عاشق سے منسوب جھوٹی ویڈیو وائرل کرنے کے معاملے میں گرفتاری ہوئی ہے۔
وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) کے مطابق سائبرکرائم ونگ نے ملزم کو ٹیکسلا سےگرفتارکیا۔اطلاعات کیمطابق ایم پی اے ثانیہ عاشق نے ایف آئی اے سائبرکرائم ونگ لاہور کو تحریری شکایت کی تھی۔ایف آئی اے کے مطابق شکایت میں بتایاگیاتھاکہ ملزم نےنازیبا ویڈیو کوثانیہ عاشق سے منسوب کیا تھا جبکہ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔