اسلام آباد:وفاق المدارس العربیہ پاکستان کے رہنماؤں کا سید منور حسن کے انتقال پر اظہار تعزیت,
ووفاق المدارس کے رہنماوں نے کہا کہ سید منور حسن کوایک مخلص,حق گو اور صاحب بصیرت رہنما تھےان کی رحلت دینی تحریکوں کے لیے ناقابل تلافی نقصان ہے,سید منور حسن اسلاف کی تابندہ روایات کے امین تھے ان کی رحلت سب کا اجتماعی نقصان ہے,وفاق المدارس کے قائدین نے سید منور حسن کے درجات کی بلندی کے لیے دعا کرتے ہوئے ان کے پسماندگان اور بالخصوص جماعت اسلامی کے ذمہ داران اور وابستگان سے تعزیت کا اظہار کیا تفصیلات کے مطابق وفاق المدارس العربیہ پاکستان کے رہنماؤں مولانا ڈاکٹر عبدالرزاق اسکندر,مولانا انوار الحق اور مولانا محمد حنیف جالندھری نے جماعت اسلامی کے سابق امیر سید منور حسن کی رحلت پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے ان کی ملی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا-وفاق المدارس کے رہنماوں نے کہا کہ سید صاحب ایک مخلص,حق گو اور صاحب بصیرت انسان تھےان کی رحلت دینی تحریکوں کے لیے ناقابل تلافی نقصان ہے-انہوں نے کہا کہ سید منور حسن اگلے وقتوں کے لوگوں کی روایات کے امین تھے ان کا انتقال ہم سب کا مشترکہ نقصان ہے-وفاق المدارس کے قائدین نے سید منور حسن کی بخشش و مغفرت اور درجات کی بلندی کے لیے خصوصی دعا کرتے ہوئے ان کے لواحقین و پسماندگان بالخصوص جماعت اسلامی کے ذمہ داران اور وابستگان سے اظہار تعزیت کیا#