منورحسن آئیدیل رہنماء تھے,جماعت اسلامی راولپنڈی

راولپنڈی(سٹاف رپورٹرز )امیر جماعت اسلامی سٹی ڈسٹرکٹ راولپنڈی سید عارف شیرازی، جنرل سیکرٹری سید عزیر حامد، نائب امراء شیخ مسعوداحمد، رضااحمد شاہ،چوہدری منیراحمد، چوہدری سرفرازاحمد، ضیااللہ چوہان،ڈپٹی جنرل سیکرٹری محمد طارق رضا، راجہ ممتاز حسین، جاوید اختر، چوہدری ظفر یاسین، عبدالعزیز اعوان، ملک عمران اور سیکرٹری اطلاعات ملک محمداعظم نے سابق امیر جماعت اسلامی پاکستان سید منور حسن کی وفات پر گہرے دکھ اوردلی رنج وغم کااظہار کرتے ہوئے ان کی شاندار خدمات کو زبردست خراج تحسین پیش کیا ہے۔ اہنے ایک مشترکہ تعزیتی بیان میں جماعت اسلامی کے ضلعی رہنمائوں نے کہا ہے کہ آج جماعت اسلامی اور اس کے کارکنان اپنے ایک آئیڈیل قائد سے محروم ہو گئے ہیں۔ سید منور حسن ایک کھرے،جرآتمند اور نفیس انسان تھے۔ ان کی علمی، دینی، سیاسی، جماعتی اور سماجی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ وہ حق اور سچ کا استعارہ تھے۔ ان کے قول وفعل میں کوئی تضاد نہیں تھا۔جو بات ان کے دل میں ہوتی اسی کااظہار زبان سے بھی کرتے تھے۔ انہوں نے کہا کہ سید منور حسن دور طالب علمی میں ہی اسلامی جمعیت طلبہ سے وابستہ ہو گئے تھے۔ پھر اہنی خداداد صلاحیتوں کی بدولت اسلامی جمعیت طلبہ پاکستان کے دو بار ناظم اعلی منتخب ہوئے ہیں۔ وہ بہت ہی معاملہ فہم، ذہین و فطین اور شعلہ بیان مقرر تھے۔ انہیں انگریزی زبان پر بھی مکمل عبور حاصل تھا۔ جماعت اسلامی کے عہدیداران نے دعا کی ہے کہ اللہ تعالی سید منور حسن کی مغفرت فرمائے۔ انہیں جنت الفردوس میں اعلی علیین کے ساتھ مقام عطا فرمائے۔ جملہ پسماندگان اور سوگواران کو اس صدمہ پر صبر اور حوصلے کی توفیق عطا فرمائے۔ ##

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے