انسپکٹر عمران عباس شہید کی شہادت کے بعد ان کے بچوں کے سکول کا پہلا دن۔

راولپنڈی: انسپکٹر عمران عباس شہید کی شہادت کے بعد ان کے بچوں کے سکول کا پہلا دن، سی پی او محمد احسن یونس انسپکٹر عمران عباس شہید کے بچوں کو سکول چھوڑنے خود ساتھ گئے،

ایس ایس پی آپریشنز راۓ مظہر اقبال بھی سی پی او کے ہمراہ تھے،

شہید کو خراج تحسین پیش کرتے ہوۓ بچوں کو سکول چھوڑنے کے لئے ٹریفک، ڈولفن اور ایلیٹ فورس کے سکواڈ بھی ہمراہ گئے،

انسپکٹر عمران عباس کی شہادت کے بعد شہید کے بچے آج پہلے دن سکول گئے ہیں،

سکول پرنسپل، اساتذہ اور طلباء نے شہید کے بچوں کا استقبال کیا اور پھولو‍ ں کے گلدستے پیش کئے،

بچوں کے والد انسپکٹر عمران عباس اور دادا سب انسپکٹر میاں محمد عباس دونوں نے ملک و قوم کے لئے جان قربان کی، اس خاندان کی عظیم قربانیاں ناقابل فراموش ہیں،

سی پی او کی سکول پرنسپل سے ملاقات، بچوں کی بہترین تعلیم کے لیے تمام اقدامات اٹھائے جائیں گے، سی پی او محمد احسن یونس

ہم ہر گھڑی ہر موقعہ پر شہداء کی فیملیز کے ساتھ کھڑے ہیں، سی پی او محمد احسن یونس ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے