راولپنڈی(پوٹھوہار ٹائمز)ممبر قومی اسمبلی و پارلیمانی سیکرٹری شیخ راشد شفیق نے کہا ہے کہ دھمیال رکھ قبرستان کی بحالی اولین ترجیح ہے جس کیلئے ہر ممکن اقدام اٹھائیں گے، ٹرانسپورٹ کیلئے بسوں کا انتظام کر لیا ہے جس کا جلد افتتاح کیا جائے گا ان خیالات کا اظہار انہوں نے خدمت خلق کمیٹی کے نمائندہ وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ وفد نے میں سابق ڈپٹی میئر راجہ الطاف حسین، ملک اجمل تاج، خان اعظم، اختر محمود بھولا، مولانا محمود حسن تاج، حاجی تنویر، ملک طارق کیانی، ملک سرفراد، ملک عبد الحفیظ، لالہ بختیار، حاجی محمد اختر، خوشید گجر، طفیل احمد، طارق بھٹی، عمر حیات، گل نواز، رحمان سید، عمران شاہد، انعام خان، عابد کیانی، ساجد نور اور شاہد خان شامل تھے۔ شیخ راشد شفیق نے کہا کہ راولپنڈی شہر میں قبرستان کا مسئلہ ختم کرنے کے لیے دھمیال قبرستان کی بحالی ناگزیر ہے جس کے لیے اقدامات کر رہے ہیں قبرستان بحالی کیلئے جتنا فنڈ درکار ہوا اس کا بندوبست کریں گے انہوں نے قبرستان کیلئے دس رکنی کمیٹی کا اعلان کیا جو میونسپل کارپوریشن سے مل کر قبرستان کے معاملے کو پایہ تکمیل تک پہنچائیں گے جس کیلئے تنظیم خدمت خلق کمیٹی سے پانچ افراد طلب کیے گئے ہیں تنظیم خدمت خلق کمیٹی کے عہدیداروں نے شیخ راشد شفیق کا شکریہ ادا کیا ہے۔