راولپنڈی نیوزی لینڈ کے دورے کی منسوخی کو وزیر داخلہ نے پاکستان کے خلاف سازش قرار دیدیا

راولپنڈی(پوٹھوہار ٹائمز)‏آج پاکستان کے شہر راولپنڈی میں آج نیوزی لینڈ اور پاکستان کے درمیان کرکٹ کا میچ تھا جو سیکیورٹی کو بنیاد کر نیوزی لینڈ نے 15 منٹ پہلے منسوخ کردیا ,وزیرداخلہ شیخ رشید احمد نےکہا ہےکہ پاکستان میں سیکورٹی کا کوئی مسئلہ نہیں ۔نیوزی کرکٹ ٹیم کا دورہ سازش کے ذریعے ملتوی کیا گیا۔اسلام آباد میں میڈیا سےگفتگو کرتےہوئےوزیرداخلہ شیخ رشید احمد نے کہاکہ خطے میں امن کی خاطر پاکستان کی کوششوں کو ناکام بنانے کیلئے دستانے پہنی قوتوں نے دورہ ملتوی کرایا ۔ہم نے نیوزی لینڈ کو بغیر شائقین کے میچ کھیلنے کی بھی پیشکش کی ۔نیوزی لینڈ کرکٹ کے سکیورٹی انچارج سے بات ہوئی تو انکے پاس دورہ ملتوی کرنے کا کوئی جواب نہیں تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔