کہوٹہ سکول کی عمارت ناقابل استعمال ،کلاسز جاری

راولپنڈی(پوٹھوہار ٹائمز)گورنمنٹ بوائز پرائمری سکول بند یو سی لہڑی تحصیل کہوٹہ کی حالت زار ، سکول کی یہ عمارت 1966 میں تعمیر کی گئی تھی ، کمرہ جات بلڈنگ ڈیپارٹمنٹ کی طرف سے خطرناک ڈکلئیر ہوچکے ہیں ، اور ناقابل استعمال ہیں ، سکول ہذا میں پلے گروپ سے لیکر پانچوں کلاس تک کل سات کلاسز ہیں جبکہ طلبا کی تعداد سو کے قریب ہے ، ہر موسم گرمی سردی دھوپ اور بارش میں طلبا باہر کھلے آسمان تلے بیٹھنے پہ مجبور، سکول انتظامیہ اور سکول کونسل کی طرف سے متعدد بار عوامی نمائندوں اور متعلقہ فورم سے رجوع کیا گیا لیکن کوئی حل نہین ہوا ، 2017میں اس سکول کیلئے ٹینڈر ہوا تھا لیکن کام شروع نہ ہوا ، اہل علاقہ کا سی او ایجوکیشن ، وفاقی وزیر تعلیم مراد راس اور وزیراعلی پنجاب چوہدری پرویز الہی سے پر زور مطالبہ کیا ہے کہ فی الفور سکول کا ٹینڈر پاس کرکے تعمیر کروائی جائے تاکہ طلبا سکون سے تعلیم حاصل کرسکیں ، سکول کے دو کلاس قابل استعمال روم بھی مخیر حضرات کے تعاون سے بنائے گئے تھے ،

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے