سابق امیر جماعت اسلامی سید منور حسن انتقال کرگئے

کراچی :جماعت اسلامی پاکستان کے سابق امیر سید منور حسن طویل علالت کے بعد کراچی میں انتقال کر گئے اُن کی عمر 78 برس تھی۔پوٹھوہار ٹائمز کے مطابق سید منور حسن گزشہ ایک مہینے سے کراچی کے ایک اسپتال میں زیرِ علاج تھے جہاں وہ جمعے کو حرکت قلب بند ہونے سے جان کی بازی ہار گئے۔سیدمنور حسن پانچ اگست 1941 کو نئی دہلی میں پیدا ہوئے۔ وہ جماعت اسلامی کے چوتھے امیر تھے۔منور حسن 2009 سے 2014 تک جماعت اسلامی پاکستان کے امیر رہے اس سے قبل وہ جماعت اسلامی کے سیکریٹری جنرل کے عہدے پر بھی فائز رہے۔سید منور حسن نے خرابی صحت کے باعث 2014 میں دوسری مدت کے لیے جماعت اسلامی کی امارت کا انتخاب لڑنے سے معذرت کر لی تھی۔
وہ اسلامی جمعیت طلبہ پاکستان کے ناظم اعلٰی بھی رہے۔منور حسن 1977 کے عام انتخابات میں رکن قومی اسمبلی بھی منتخب ہوئے۔ملک کی سیاسی اور سماجی شخصیات نے سید منور حسن کی وفات پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔