قوم ایک دبنگ عالم دین سے محروم, مجھے سید منور صاحب کے ساتھ حج کرنے کی سعادت حاصل ہے, انجینئر افتخار چوہدری


راولپنڈی :تحریک انصاف کے سینیئر راہنما ترجمان پنجاب حکومت انجینیر فتخار نے اخباری بیان میں جماعت اسلامی کے سابق امیر پروفیسر منور حسن کی رحلت پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا قوم ایک دبنگ عالم دین اور بے خوف اہل قلم سے محروم ہو گئی ہے انہوں نے اعلائے کلمہ ء حق میں کوئی کسر نہیں چھوڑی تھی وہ باطل کے لئے ننگی تلوار تھے منور حسن جوانی میں ترقی پسند تھے جماعت کی دعوت کو قبول کرنے کے بعد انہوں نے اسلام کے لئے لاجواب خدمات انجام دی ہیں ۔جدہ میں ان سے ملاقاتیں رہیں اور متعدد انٹرویو کئے انہوں نے اپنے انٹرویو میں واشگاف الفاظ میں اعلان کیا تھا جو کتا بھی امریکیوں کے خلاف لڑتے مارا گیا وہ بھی شہید ہے منور حسن اور عمران خان ان اولین افراد میں شامل تھے جنہوں نے جنرل مشرف کی امریکہ نواز پالیسی کی واشگاف الفاظ میں مخالفت کی اور امریکیوں کا ساتھ دینے پر شدید احتجاج کیا ۔ان کی موت سے ایک عہد کا خاتمہ ہوا ۔
قوم اس موقع پر سوگوار ہے ۔انجینئر افتخار نے فون پر جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق،لیاقت بلوچ میاں اسلم فرید پراچہ سیف اللہ گوندل محمودالحسن سردار اعجاز افضل عبدالرشید ترابی ڈاکٹر حسین ہراچہ کے ساتھ اظہار تعزیت کیا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے