خطہ پوٹھوہار شہیدوں اور غازیوں کی سرزمین, سوار حسین شہید کے مزار پر گاڈ آف آنر پیش

راولپنڈی(رپورٹ : آصف شاہ )خطہ پوٹھوہار غازیوں اور شہیدوں کی سرزمین ہے دشمن نے جب کبھی میلی آنکھ سے دیکھنے کی کوشش کی تو پوٹھوہار کے سپوتوں نے اس کا منہ توڑ جواب دیا یوم دفاع پاکستان کے حوالہ سے شہداٸے 65 کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے حسب روایات تقاریب کا اہتمام کیا گیا جاتلی میں سوار محمد حسین شہید کے مزار پر کور آف آرٹلری کے دستے کا گارڈ آف آنرپیش کیا سٹیشن کمانڈر مری بریگیڈئر عمر سعید نے آرمی چیف کی جانب سے پھولوں کی چادر چڑھائی اور سلامی پیش کی جبکہ پاکستان کے پہلے نشان حیدر اور خطہ پوٹھوہار کے سپوت کیپٹن سرور شہید نشان حیدر کی یادگار پر پنجاب رجمنٹ کے چاک و چوبند دستے نے سلامی پیش کی اور بریگیڈئر قمرالاسلام نے چیف آف آرمی سٹاف کی جانب سے یادگار پر پھول چڑھائے اور سلامی پیش کی آباد کے نواحی علاقے گاؤں جبکہ اسلام آباد کے نواحی علاقہ پنڈملکاں میں لائنس نائیک محمد محفوظ شہید نشان حیدر کے مزار پر منعقد کی گئی تقریب میں شہید کے مزار پر چیف آف آرمی سٹاف کی طرف سے برگیڈئیر عامر نذیر نے پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتح خوانی کی منعقدہ تقریب میں ممبر قومی اسمبلی چیرمین اسٹینڈنگ کمیٹی برائے داخلہ راجہ خرم نواز نے بھی پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتح خوانی کی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے