مولانا سعد محمد مدنی مرکزی جمعیت اہل حدیث پنجاب کے نائب ناظم اعلیٰ منتخب

جہلم :جامعہ اثریہ جہلم کے مدیر اور جانشین علامہ محمد مدنی فاضل مدینہ یونیورسٹی مولانا سعد محمد مدنی کو مرکزی جمعیت اہل حدیث پاکستان کی طرف سے صوبہ پنجاب کا نائب ناظم اعلی مقرر کردیا گیا ہے. مولانا سعد محمد مدنی کو ان کی دینی خدمات کے پیش نظر امیر صوبہ پنجاب مولانا عبدالرشید حجازی, ناظم اعلیٰ صوبہ پنجاب حافظ یونس آزاد کئے طرف سے سینئر ساجد میر امیر مرکزی جمعیت اہل حدیث پاکستان کے حکم سے مرکزی جمعیت اہلحدیث پنجاب کا نائب ناظم اعلیٰ مقرر کردیا گیا ہے ,مولانا سعد محمد مدنی نے کہا کہ صوبائی قیادت کے اعتماد پر شکریہ ادا کرتا ہوں ۔ اور اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ مجھے مثبت اور مؤثر کام کرنے کی توفیق سے نوازے,یاد رہے اس سے قبل بھی مولانا سعد محمد مدنی مرکزی جمعیت اہلحدیث مختلف شعبوں میں ذمہ داریاں نبھا چکے ہیں.

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔