راولپنڈی صارفین کے عالمی دن کے موقع پر طلبہ میں آگاہی مہم

راولپنڈی(پوٹھوہارٹائمز )صارفین کے عالمی دن کے موقع پر طلباء میں آگاہی سیمینار کا انعقاد ۔ ڈسٹرکٹ کنزیومر پروٹیکشن راولپنڈی کے تحت صارفین کے حقوق کے عالمی دن 15مارچ کے حوالے سے پروگرامز کا انعقاد کیا گیا عائشہ لاثانی ایجوکیشنل انسٹیٹیویٹ میں منعقد تقریب سے خطاب کرتے اسسٹنٹ ڈائریکٹر لیگل کنزیومر کونسل محمد سفیان گوندل نے کہا کہ ہم نے حقوق کی آگاہی دینے کے لیے طلباء کا انتخاب کیا ہے جو پاکستان کا مستقبل ہیں فوکل پرسن کنزیومرکونسل ادریس رندھاوا نے کہا کہ جدید ٹیکنالوجی کے دور میں حکومت پنجاب نے شہریوں کو شکایات درج کروانے کا موقع انکی دہلیز تک پہنچا دیا ہے اب صارف ناقص و غیر معیاری اشیاء اور گارنٹی وارنٹی کلیم نہ کرنے والے دکانداروں اور کمپنیوں کے خلاف پی ایم پورٹل ایپ کے ذریعے شکایات درج کرواسکتے ہیں اور ہمارا ادارہ شکایت موصول ہونے پر خود صارفین سے رابطہ کرے گا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے