راولپنڈی (پوٹھوہار ٹائمز) کی تاریخ اور فن تعمیر کو کیمرے کے ذریعے دنیا کو دکھانے کے لیے نوجوانوں نے فوٹو واک کااہتمام کیا، راولپنڈی فوٹو واک کل 12 دسمبر بروز اتوار صبح 8 بجے کمیٹی چوک سے شروع ہو گی ملک سعد نے کہا فوٹو واک کا مقصد شہر کی خوب صورت اور تاریخی عمارات، مقامات، پارکس اور قدرتی حسن کو اجا گر کرنا ہے، شمشیر نیازی نے کہا کہ راولپنڈی کے تمام فوٹوگرافر جو اس فوٹو واک کا حصہ بننا چاہتے ہیں صبح 8بجے کمیٹی چوک میٹروبس سٹیشن پر پہنچ جائیں کمیٹی چوک سے فوٹو واک کا آغاز ہو گا بھابڑا بازار سے ہوتے ہوئے حویلی سجن سنگھ، شاہ چن چراغ اور آخر میں جامع مسجد راولپنڈی پر فوٹو واک کا اختتام ہو گا۔