راولپنڈی (پوٹھوہارٹائمز )راولپنڈی سی پی او عمر سعید ملک کی ہدایت پر راولپنڈی پولیس کا یوم شہادت حضرت علیؓ کے حوالے سے فول پروف سیکورٹی پلان جاری، راولپنڈی پولیس کے 3500 کے قریب افسران و اہلکارجلوس و مجالس کی سیکورٹی ڈیوٹی کے فرائض سرانجام دیں گے، مجالس کی سیکورٹی کے لیے800 کے قریب جبکہ جلوس ہائے کی سیکورٹی کے لیے 1600 افسران واہلکار ڈیوٹی سرانجام دیں گے، مرکزی جلوس پر راولپنڈی پولیس کے 1100 کے قریب افسران واہلکار ڈیوٹی سرانجام دیں گے۔ شہر بھرمیں سنیپ چیکنگ اور سرچ آپریشن کاسلسلہ بھی جاری ہے،رمضان کےآخری عشرے میں جرائم کی روک تھام اور شہریوں کے جان و مال کی حفاظت اولین ترجیح ہے،سی پی او