راولپنڈی : گذشتہ دو روز سے ملک بھر کی طرح راولپنڈی میں بھی شدید گرمی پڑی ,گرمی کے ساتھ ساتھ لوڈشیڈنگ نے بھی شہریوں کا جینا محال کررکھا تھا ,دو روز میں درجہ حرارت 44 ریکارڈ کیا گیا ,راولپنڈی و اسلام آباد کے مختلف سکولوں میں بچوں کے بے ہوش کی اطلاعات بھی موصول ہوئیں .آج جمعہ کے دن اچانک تیز آندھی سے شہر کا موسم خوشگوار ہوگیا ,اطلاعات کے مطابق راولپنڈی کے مضافاتی علاقوں میّں بارش بھی جاری ہے .اچانک موسم بدلنے سے پارہ نیچے آگیا۔ کم از کم درجہ حرارت 36 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا۔یاد رہے محکمہ موسمیات کی طرف سے بھی کہا گیا تھا کہ جمعہ کے روز سے ملک بھر میں کہیں کہیں تیز ہواﺅں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہونے کا امکان ہے۔