کنٹونمنٹ بورڈ راولپنڈی وارڈنمبر 2کا الیکشن آزاد امیدوارثمینہ کوثر کے انتقال کےباعث الیکشن ملتوی

راولپنڈی (پوٹھوہار ٹائمز) کنٹونمنٹ بورڈ راولپنڈی وارڈنمبر 2کا الیکشن آزاد امیدوارثمینہ کوثر کے انتقال کےباعث الیکشن ملتوی کر دیا گیا سیکرٹری راولپنڈی الیکشن کمیشن قیصر محمود نے کہا کہ آمدہ اطلاع کے مطابق وارڈ 2 کی امیدوار ثمینہ کوثر جن کا انتخابی نشان کھڑکی تھا کا انتقال ہوگیا جس کے باعث وارڈ کا انتخاب ملتوی کر دیا گیا ہے انہوں نے کہا کہ اگلے ساٹھ دن کے بعد یا جب الیکشن کمیشن شیڈول جاری کرے گا انتخابات ہوں گے۔
یاد رہے ثمینہ کوثر پاکستان تحریک انصاف سے وابستہ تھیں لیکن ٹکٹ نہ ملنے کے باعث انہوں نے بطور آزاد امیدوارالیکشن لڑنے کا فیصلہ کیا ، ذرائع کے مطابق ثمینہ کوثر نے کاغذات نامزدگی واپس کروانے تھے لیکن وینٹی لیٹر پر ہونے کے باعث کاغذات واپس نہیں کر پائیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔