راولپنڈی واہ کینٹ میں رات گئے دو فریقین کے مابین فائرنگ کا واقع

‏راولپنڈی (پوٹھوہار ٹائمز ) واہ کینٹ کے علاقہ میں رات گئے دو فریقین کے مابین فائرنگ کا واقعہ، فائرنگ کے واقعہ میں دو افراد قتل جبکہ 02 خواتین اور 02 راہگیر زخمی، فائرنگ کی اطلاع پر سی پی او عمر سعید ملک نے ایس پی پوٹھوہار, اے ایس پی ٹیکسلا اوربھاری پولیس نفری کو موقعہ پر بھجوایا، موقعہ سےشواہد اکٹھے کیے ‏زخمیوں کو طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کیا گیا ہے، مقتولین کی شناخت حمزہ عرف رنگا اور دانش کے نام سے ہوئی، حمزہ عرف رنگا جڑواں شہروں میں متعدد سنگین مقدمات میں ریکارڈ یافتہ ہے، واقعہ کی تحقیقات کی جا رہی ہیں، قانونی کارروائی کرکے ذمہ داران کوقانون کے کٹہرے میں کھڑا کیا جاۓ گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے