وزیر اعلیٰ عثمان بزدار نے راولپنڈی والوں کے لئے بڑے منصوبوں کا اعلان کردیا

راولپنڈی(پوٹھوہار ٹائمز)وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے گورنمنٹ وقارالنسا پوسٹ گریجویٹ کالج برائے خواتین راولپنڈی کو یونیورسٹی کا درجہ دینے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ راولپنڈی شہر کی تعمیرو ترقی کیلئے 132ارب کی لاگت کے371ترقیاتی منصوبوں پر کام ہورہا ہے راولپنڈی کیلئے رنگ روڈ اور نالہ لئی ایکسپریس وے جیسے میگا پراجیکٹس شر وع کئے جارہے ہیں اوریہ منصوبے گیم چینجر ثابت ہوں گے وقار النسا کالج کواپ گریڈ کر کے وقارالنسا یونیورسٹی کادرجہ دینے کے ساتھ راولپنڈی کے لئے رنگ روڈ اور نالہ لئی ایکسپریس وے کی بھی منظوری دے دی ہے آج کا دن راولپنڈی کا دن ہے اوراس ضمن میں راولپنڈی کے شہریوں اوراس شہر کے وکیل شیخ رشید احمد اور ارکان اسمبلی مبارکباد پیش کرتاہوں وقارالنساء یونیورسٹی میں پہلے مرحلے میں 4فکلیٹیز قائم کی جائیں گی اور ابتدائی طورپر وقار النساء یونیورسٹی کو1 ارب روپے کا فنڈ فراہم کیا جائے گاان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز گورنمنٹ وقار النساء پوسٹ گریجویٹ کالج برائے خواتین راولپنڈی میں منعقدہ تقریب سے خطاب کے دوران کیا تقریب سے وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد،صوبائی و زیر ہائر ایجوکیشن راجہ یاسر ہمایوں اورپرنسپل گورنمنٹ وقار النساء پوسٹ گرایجویٹ کالج برائے خواتین نے بھی تقریب سے خطاب کیاوزیراعلیٰ نے کہا کہ راولپنڈی شہر کی تعمیرو ترقی کیلئے 132ارب کی لاگت کے371ترقیاتی منصوبوں پر کام ہورہا ہے راولپنڈی کیلئے رنگ روڈ اور نالہ لئی ایکسپریس وے جیسے میگا پراجیکٹس شر وع کئے جارہے ہیں اوریہ منصوبے گیم چینجر ثابت ہوں گے راولپنڈی کے عوام نے ہمیشہ وزیراعظم عمران خان پرغیر مشروط اعتماد کا اظہار کیااور یہ محبت یکطرفہ نہیں بلکہ ر اولپنڈی کے مسائل حل کریں گے اورراولپنڈی کو پنجاب کا مثالی شہر بنایا جائیگا انہوں نے کہا کہ راولپنڈی میں وقار النساء یونیورسٹی کا قیام خوش آئند ہے اور خواتین کیلئے تعلیم حکومت پنجاب کی ترجیحات میں سرفہرست ہے۔ر اولپنڈی میں خواتین کیلئے اعلی تعلیم کے بہترین مواقع میسر ہیںراولپنڈی ڈویژن میں 60گرلز کالج بیٹیوں کو اعلی تعلیم کے مواقع فراہم کررہے ہیں انہوں نے کہا کہ تعلیم اورصحت کے شعبوں میں دوررس اور دیرپا تبدیلیاں لانے کیلئے میں اور میری ٹیم دن رات کوشاں ہیں ہم محض بلندوبانگ دعوے کرنے کے قائل نہیں بلکہ کام کر کے دکھاتے ہیں حکومت پنجاب تمام شہروں اور علاقوں کی یکساں ترقی کے ویژن پر عمل پیرا ہے تعلیم اورصحت بھی ہماری ترجیحات میں شامل ہیں رواں مالی سال میں صحت کے بجٹ میں مجموعی طور پر124 فیصد،سکول ایجوکیشن کے بجٹ میں 29 فیصداور خاص طور پر ہائر ایجوکیشن کے بجٹ میں 286فیصد اضافہ کیا ہے انہوں نے کہا کہ پنجاب میں مجموعی طور پر21 یونیورسٹیاں قائم کی جا رہی ہیں 6یونیورسٹیاں قائم ہو چکی ہیں جبکہ9 یونیورسٹیوں کے قیام کی منظوری دی جاچکی ہے اوراس طرح صوبے میں مزید6یونیورسٹیوں کے قیام کیلئے اقدامات کئے جارہے ہیں انہوں نے کہا کہ راولپنڈی ڈویژن میں 4 یونیورسٹیاں ہیں جبکہ اٹک میں یونیورسٹی کے قیام کیلئے اقدامات کئے جارہے ہیںپنجاب میں رحمت اللعالمینؐ  سکالرشپ پروگرام کامیابی سے جاری ہے اور اب تک ذہین اورنادار طلباء کو 27کروڑ38لاکھ روپے کے 10574سکالر شپ دیئے جاچکے ہیں جبکہ پیف میں 677 مزید سکالر شپ دیئے جائیں گے حکومت پنجاب اس سال1 ارب روپے کے 29142 رحمت اللعالمینؐ سکالر شپ دے گی انہوں نے کہا کہ اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور، غازی یونیورسٹی ڈی جی خان، اوکاڑہ یونیورسٹی، گورنمنٹ کالج یونیورسٹی فیصل آباد، یونیورسٹی آف چکوال اور بہاؤالدین ذکریایونیورسٹی میں ’’سیرت چیئر‘‘ قائم ہوچکی ہے جس کے تحت محقیقین کو ریسرچ کیلئے معاونت فراہم کی جائے گی عشرہ شان رحمت اللعالمینؐمیں سکول، کالج، یونیورسٹی کے طلبہ سمیت زندگی کے تمام شعبہ سے تعلق رکھنے والے افراد کی شمولیت کو یقینی بنانے کی کاوش کی گئی ہیں قبل ازیں وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہاکہ سردار،عثمان بزدار کا شکریہ اداکرتا ہوں ،آج میری زندگی کا بڑا اہم دن ہے بڑا پراجیکٹ نالہ لئی 25 دسمبر کو شروع ہوگا ڈاکٹر قدیر نے کہا تھا کہ بچیوں کی تعلیم پر کام کرناشیخ رشید احمد نے کہاکہ انگریز نے ڈھوک سے لیبر لینی تھی مگر میں نے ان ڈھوک کے لفظ پر تعلیمی ادارہ بنایا اس قوم کو کوئی شکست نہیں دے سکتا جس قوم کی بیٹی پرھی لکھی ہے ہم نے 60 تعلیمی ادارے بنائے 79 سالوں میں کسی نے کنٹونمنٹ میں کالج نہیں بنایا تھا ، ڈھوک حسو کے کالج میں 5ہزار بچیاں کالج میں پڑھ رہی ہیں ، ہماری بیٹی پڑھی لکھی ہے ،سی ایس ایس میں راولپنڈی کے رکشہ ڈرائیور کی بیٹی نے ٹاپ کیا ، ماِں بچہ ہسپتال کا بھی جلد افتتاح کریں گے ، پھر نالہ لئی کا افتتاح کروں گا اس موقع پروزیر اعلیٰ عثمان بزدار نے شیخ رشید احمد کے ہمراہ وقار النساء پوسٹ گریجویٹ کالج کو یونیورسٹی کا درجہ دینے کی تختی کی نقاب کشائی کی ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے