سی ٹی او راولپنڈی نوید ارشاد ٹریفک نظام میں مزید بہتری لانے کے لیے کوشاں،گزشہ ماہ ٹریفک قوانین کی پاسداری نہ کرنے پر38113چالان ۔کاغذات نامکمل ہونے پر متعدد گاڑیاں و موٹر سائیکل تھانہ بند،سی ٹی اونویدارشاد نے کہا کہ ٹریفک وارڈنز کو کسی قسم کا چالان ٹارگٹ نہیں دیا جاتا چالان صرف اصلاح کے لیے کیے جاتے ہیں،ٹریفک پولیس کا زیادہ فوکس روڈ سیفٹی او ٹریفک ایجوکیشن پر ہے،روڈ سیفٹی آگاہی مہم سے ہی رویوں میں تبدیلی ممکن ہے، راولپنڈی میں ایک مربوط ٹریفک نظام لانے اور ٹریفک نظام میں مزید بہتری لانے کے لیے پر عزم ہیں۔شہری شاہراہوں پر نظم و ضبط کا عملی مظاہرہ کر کے ہی اپنے سفر کو محفوظ اور خوشگوار بنا سکتے ہیں۔
ٹریفک پولیس کا ایجوکیشن ونگ روزانہ کی بنیاد پر سکول کالجز اور شاہراہوں پر شہریوں کو آگاہی فراہم کر رہا ہے۔