راولپنڈی ٹیسٹ کے چوتھے روز آسٹریلیا کی پاکستان کے خلاف بیٹنگ جاری

راولپنڈی (پوٹھوہار ٹائمز) راولپنڈی ٹیسٹ کے چوتھے روز آسٹریلیا کی پاکستان کے خلاف بیٹنگ جاری ہے۔راولپنڈی میں بارش کے باعث آج کھیل تاخیر سے شروع ہوا۔ آسٹریلوی بلے بازوں سٹیون سمتھ اور مارنس لبس شاگنے نے 271 رنز سے پارٹنرشپ کا سلسلہ جوڑا جو زیادہ دیر نہ چل سکا۔ شاہین شاہ آفریدی نے مارنس لبوشاگنے کو پویلین کی راہ دکھائی، انہوں نے 158 گیندوں پر 90 رنز بنائے۔ ٹریوس ہیڈ کو نعمان علی نے شکار کیا، سٹیون سمتھ اور کیمرون گرین 90 اوورز کے اختتام پر 344 کے مجموعے کے ساتھ کریز پر موجود ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے