راولپنڈی سے تعلق رکھنے والے ن لیگی رہنماء کراچی سے گرفتار

راولپنڈی (پوٹھوہار ٹائمز )راولپنڈی سے تعلق رکھنے والے لیگی رہنما چوہدری تنویر کراچی ایئر پورٹ سے گرفتار,چوہدری تنویر بیرون ملک فرار ہورہے تھے ,چوہدری تنویر پر زمینوں پر قبضے کے الزامات ہیں,چوہدری تنویر محكمہ اینٹی كرپشن کو مطلوب ہیں,واضح رہے کہ چوہدری تنویر کی گرفتاری کے لیے دو روز قبل راولپنڈی میں چھاپہ مارا گیا تھا، ان پر 45 کنال سرکاری اراضی پر قبضے کا الزام ہے۔حکام کے مطابق سابق سینیٹر چوہدری تنویر نے قبضے کی زمین پر غیر قانونی گھر اور پلازہ تعمیر کیا تھا، ان کے خلاف اینٹی کرپشن میں مقدمہ درج ہے۔
خیال رہے کہ 2019 میں ایف بی آر کے بے نامی زون نے سینیٹر چوہدری تنویر کے خلاف ایجوکیٹنگ اتھارٹی میں ریفرنس دائر کیا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔