راولپنڈی میں کالعدم تحریک کے باعث شہریوں کو مشکلات کا سامنا

راولپنڈی (پوٹھوہار ٹائمز) کالعدم تحریک لبیک کے باعث راولپنڈی میں غیر یقینی صورت حال، راولپنڈی میں مری روڈ کے ارد گرد کے کاروباری مراکز اور بیشتر تعلیمی ادارے بند، چاندنی چوک سے فیض آباد تک مری روڈ سیل، فیض آباد سے سکستھ روڈ تک پولیس کی بھاری نفری تعینات کردی گئی ہے۔

فیض آباد انٹرچینج سے مریڑ چوک صدر تک مری روڈ کو دونوں اطراف کنٹینرز لگا کر بند کردیا گیا ہے، راولپنڈی میں میٹروبس سروس صدر سے فیض آباد تک بند ہے، راولپنڈی اور اسلام آباد کو ملانے والی بیشتر مرکزی شاہراہیں سیل ہونے سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔

جڑواں شہروں میں راستوں کی بندش کے باعث مسافر پیدل سفر کرنے پر مجبور ہیں، مریضوں کا اسپتال جانا مشکل ہوگیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔