راولپنڈی ٹریفک پولیس نے تمام سڑکوں سے کنٹینر ہٹانے شروع کر دیے

راولپنڈی(پوٹھوہار ٹائمز) ٹریفک پولیس نے بسلسلہ کالعدم ٹی ایل پی لانگ مارچ بند کی جانے والی تمام سڑکوں سے کنٹینر ہٹانے شروع کر دیے،مری روڈ پر موجود تمام کنٹینر کو ہٹا یا جا رہا ہے۔

مری روڈ فیض آباد سے تمام کنٹینر کو کرین کی مدد سے ہٹایا جا رہا ہے،صدر اور ملحقہ سڑکوں سے بھی ڈائیورشن کو ختم کیا جا رہا ہے۔

نائینتھ ایونیو سگنل سے سٹیڈیم روڈ کی طرف ہر طرح کی ٹریفک کے لیے کھولا جا رہا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے