پچھلے دس دنوں سے راولپنڈی میں سڑکیں بند

کالعدم تنظیم کے لاہور سے اسلام آباد جانے والے لانگ مارچ نے وزیر آباد میں پڑاؤ ڈال لیا ہے۔ جبکہ پچھلے 11دنوں سے راولپنڈی میں سڑکیں بند شہر کے داخلی راستوں پر رینجرز تعینات  کردی گئی ہے اور  وزیرآباد آنے جانے والا تمام ٹریفک روک دیا گیا ہے، راولپنڈی اورلاہور کے درمیان ٹرین آپریشن معطل کردیا گیا۔

ترجمان ریلوے کے مطابق پشاور سے کوئٹہ جانے والی جعفرایکسپریس کو آج معطل کردیا گیا ہے ،گرین لائن کو بھی راولپنڈی اور لاہور کے درمیان آج کے روز معطل کیا گیا ہے، پاکستان ایکسپریس کو راولپنڈی اور کراچی کے درمیان دونوں اطراف سے آج کے لیےمعطل کیا گیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔