راولپنڈی پیپلز پارٹی کا سندھ ہاوس پر حملے پر وزیر داخلہ کے استعفی کا مطالبہ

راولپنڈی(پوٹھوہار ٹائمز )پاکستان پیپلز پارٹی نے سندھ ہائوس پر پی ٹی آئی کے کارکنوں کے حملہ پر وزیر داخلہ کے استعفی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ پی ٹی آئی جان بوجھ پر ملکی حالات خراب کرنے پر اتر آئی ہے۔سلیکٹڈ اور اس کے ورکرز اقتداد ہاتھوں سے نکلتا دیکھ کر اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آئے ہیں۔پیپلز پارٹی کے کارکنوں نے چوڑیاں نہیں پہن رکھیں۔پی ٹی آئی نے اپنے ورکروں کو لگا نہ ڈالی تو جیالے یہ کام خود کرلیں گے۔ان خیالات کا اظہار پیپلز پارٹی کے رہنما میاں خرم رسول،رانا رفاقت،آصف اکبر،ملک ندیم اور دیگر نے کیا۔انہوں نے سندھ ہائوس پر حملہ کی مزمت کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ شیخ رشید کے خلاف مقدمہ درج کرائیں گے۔پی ٹی آئی اور وزیر داخلہ ملکی حالات خراب کرکے مارشل لا کی راہ ہموار کرنا چاہتے ہیں۔لیکن پیپلز پارٹی ان کی سازش کامیاب نہیں ہونے دے گی۔لوٹوں کے بل بوتے پر اقتدار میں آنے والوں کو ضمیر کی آواز نشتر کی طرح لگ رہی ہے۔پیپلز پارٹی اور عوام ملک کا مسقتبل محفوظ بنانے کیلئے نکل پڑے ہیں۔اب کوئی سیاسی طوطا اور جادو ٹونہ پی ٹی آئی کو آکسیجن فراہم نہیں کرسکتا۔ساسی یتیموں کو اپنی روانگی نظر آرہی ہے۔اب گے کہ تب گے۔مستقبل پیپلز پارٹی کا ہے۔عوامی راج قائم ہونے والا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے