سٹی ٹریفک پولیس راولپنڈی نے دوران ماہ اب تک 17711چالان کر کے5641850روپے قومی خزانے میں جمع کروائے


راولپنڈی:چیف ٹریفک آفیسر سید علی اکبر کی ہدایات پر عمل کرتے ہوئے سٹی ٹریفک پولیس راولپنڈی نے رواں ماہ لاک ڈاﺅن میں نرمی کے بعد اب تک 17711چالان کرتے ہوئے 5641850روپے قومی خزانے میں جمع کروائے ۔انچارج چالان برانچ حماد شعیب نے بتایا کہ ٹریفک پولیس راولپنڈی نے ایس او پیز کی خلاف ورزی پر 10812،ہیلمٹ نہ پہننے پر2068،غلط پارکنگ پر 138،موبائل فون سننے پر 294،بغیر ڈرائیونگ لائسنس 930،کالے شیشوں پر 365،ون وے کی خلاف ورزی پر 501،سگنل توڑنے پر 504، بغیر رجسٹریشن پر 477اور دیگر ٹریفک وائلیشن پراب تک ٹوٹل 17711چالان ٹکٹ جاری کیے ۔انچارج چالان برانچ حماد شعیب کا مزید کہنا تھا کہ ٹریفک لا انفورسمنٹ کیساتھ عوام میں کورونا وائرس سے بچاﺅ کے متعلق آگاہی فراہم کرنا ٹریفک پولیس کی اولین ترجیح ہے۔اس موقع پر چیف ٹریفک آفیسر سید علی اکبر نے کہا کہ حکومت کی طرف سے لاک ڈاﺅن میں نرمی تو دی گئی ہے لیکن اس کے ساتھ کورونا وائرس کی رو ک تھام کے لیے ایس او پیز بھی واضح کر دیے گئے ہیں جن پر عمل درآمدکروانے کے لیے ٹریفک پولیس فرنٹ لائن پر اپنا کردار ادا کر رہی ہے۔لیکن موجودہ کورونا وائرس صورت حال کے پیش نظر عوام سے بھی گزارش ہے کہ دوران ڈرائیونگ ماسک ، گلوز کے استعمال کو یقینی بنائیں اورحکومتی احکامات پرعمل کرتے ہوئے بلا ضرورت گھروں سے باہر نہ نکلیں۔چیف ٹریفک آفیسر کا مزید کہنا تھا کہ روڈ یوزرز کو سہولیات فراہم کرنے کے لیے مزید اچھے اقدامات بھی کیے جا رہے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے