راولپنڈی کا دبنگ ایس ایچ او اپنے فرائض منصبی سرانجام دیتے ہوئے جام شہادت نوش کرگیا

راولپنڈی: کچہری کے قریب فائرنگ سے ایس ایچ او تھانہ ریس کورس شہید ,میاں عمران گاڑی میں گھر نکلے تو مسلح افراد نے فائرنگ کردی ,موٹرسائیکل سوار ملزمان موقع سے فرار ہوگئے,راولپنڈی پولیس نے واقع کی تصدیق کردی ,پولیس موقع پر پہنچ گئی واقع کی تحقیقات کررہے ہیں,ایس ایچ او ریس کورس اپنی فیملی کے ہمرا گھر سے باہر نکلے تھے,موٹرسائیکل سوار ملزمان نے پیچھا کرتے ہوئے قریب آکر فائرنگ کردی,میاں عمران عباس کو تشویشناک حالت میں ہولی فیملی اسپتال منتقل کیا گیا مگر جانبر نہ ہوسکے,ذرائع کے مطابق تھانہ سول لائین پولیس واقع کی تحقیقات کررہی ہے،‏شہید انسپکٹر عمران عباس ایس ایچ او ریس کورس تعینات تھے۔شہید انسپکٹر 02 اپریل 1979 کو پیدا ہوئے، آبائی علاقہ پاکپتن ہے۔22جولائی 1998محمکہ پولیس کو بطور اے ایس آئی جوائن کیا،‏آپ شہید سب انسپکٹر میاں محمد عباس کے بیٹے تھے، جو تھانہ آر اے بازار کے علاقے میں ریڈ کے دوران ڈاکؤوں کا مقابلہ کرتے جولائی 1990میں شہید ہوئے تھے۔ انسپکٹر عمران عباس ایک فرض شناس اور دلیر آفیسر تھے، آپ نے اپنے فرائض منصبی ایمانداری اور بہادری سے سرانجام دئیے۔‏کئی تھانوں میں ایس ایچ او تعینات رہے اور بہادری اور دلیری کا مظاہرہ کرتے ہوئے احسن کارکردگی کی بناء پر 92 انعامات حاصل کیے۔ شہید نے سوگواران میں بیوہ ،دو بیٹوں اورایک بیٹی کوچھوڑا ہے۔شہید کی نماز جنازہ پولیس لائن ہیڈ کوارٹرز میں 08 مارچ 2021ء بوقت دن 10:00 بجے ادا کی جائے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے