راولپنڈی صدر بیرونی پولیس کی کاروائ

‏راولپنڈی (پوٹھوہارٹائمز ) راولپنڈی صدر بیرونی پولیس کی اہم کارروائی، پولیس ریڈنگ پارٹی پر فائرنگ کرنےوالا ملزم زخمی حالت میں گرفتار۔ ملزم خرم لیاقت نے ساتھیوں کےساتھ پولیس ریڈنگ پارٹی پرفائرنگ کرکے کانسٹیبل عبدالقدیر کو زخمی کیا تھا۔ ملزم خاتون سے زیادتی، بد اخلاقی اور مسلح اور دھمکیاں دینےکےمقدمہ میں مطلوب تھا۔ ‏ملزم کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لئے ریڈز کئے جا رہے ہیں۔ ملزم کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کر کے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی، قانون نافذ کرنے والے اداروں پر حملہ جیسے سنگین جرائم میں ملوث ملزمان سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا، ایس ایس پی آپریشنز وسیم ریاض

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔