راولپنڈی پولیس اہلکار پر فائرنگ کا واقعہ, سی پی او کی ملزمان کو جلد گرفتار کرنے کی یقین دہانی

راولپنڈی(پوٹھوہار ٹائمز)صدر بیرونی کے علاقہ داہگل میں پولیس اہلکار پر فائرنگ،15کال کی اطلاع پر پولیس کنسٹیبل عبدالقدیر موقعہ پر پہنچا جہاں ملزمان نے لڑائی جھگڑے کے دوران پولیس کنسٹیبل پر فائرنگ کر دی، فائرنگ سے پولیس کنسٹیبل عبدالقدیر زخمی، طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، ایس ڈی پی اوصدر، ایس ایچ او صدربیرونی پولیس کی بھاری نفری کے ساتھ موقع پر پہنچ گئے،.ملزمان کی گرفتاری کے لیے علاقہ میں سرچنگ کا عمل جاری ہے،سی پی او عمرسعید نے کہا کہ پولیس اہلکار پر فائرنگ کرنے والے ملزمان کو جلد گرفتار کر کے قرار واقعی سزا دلوائی جائیگی،

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔