راولپنڈی غیرت نام پر قتل میں مطلوب ملزمان گرفتار

واہ کینٹ پولیس کی اہم کاروائی، غیرت کے نام پر لڑکے اور لڑکی کے قتل کے مقدمہ میں مطلوب 04 اشتہاری مجرمان گرفتار،

گرفتار مجرمان میں عمر خان، زبیر خان عرف ازمرے، حضرت خان عرف بلا اور خان ولی عرف لاہور خان شامل ہیں، پولیس

مجرمان نے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ مورخہ 12 اکتوبر 2020 کو رحمان خان اور میمونہ کو قتل کر دیا تھا، پولیس

واقعہ کا مقدمہ مقتول رحمان خان کے والد کی مدعیت میں درج کیا گیا تھا، پولیس

ایس ایچ او واہ کینٹ یاسر عباس نے اپنی ٹیم کے ہمراہ جدید ٹیکنالوجی اور ہیومین انٹیلیجنس کے ذریعے اشتہاری مجرمان کو ٹریس کر کے گرفتار کیا،

گرفتار مجرمان کے دو ساتھی شیر علی اور کابل خان قبل ازیں گرفتار ہو کر چالان ہو چکے ہیں، ایس ایچ او

اشتہاری مجرمان کی گرفتاری پر سی پی او محمد احسن یونس کی ایس پی پوٹھوہار، ایس ایچ او اور ٹیم کو شاباش

ملزمان جتنے بھی شاطر ہوں قانون کی گرفت سے بچ نہیں سکتے، سی پی او

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔