راولپنڈی:راولپنڈی پولیس کی بڑی کاروائی,24 گھنٹوں میں ڈکیتی کی واردات ٹریس، 02 ملزمان گرفتار، چھینی گئی رقم 70 لاکھ روپے برآمد,برآمد ہونے والی رقم سی پی او آفس راولپنڈی میں مدعی مقدمہ کے حوالے کی گئی،سی پی او محمد احسن یونس اور ایس پی پوٹھوہار تصور اقبال کی موجودگی میں ایس ایچ او کینٹ اعزاز عظیم نے رقم 70لاکھ روپے قانونی تقاضے پورے کرنے کے بعد اصل مالکان کے حوالے کی، تاجروں نے پولیس کی کارکردگی پر سی پی اومحمد احسن یونس اور راولپنڈی پولیس کوخراج تحسین پیش کیا،پولیس ذرائع کے مطابق ملزمان سنگاپور پلازہ کے قریب تاجر سے 70 لاکھ سے زائد رقم چھین کر فرار ہو گئے تھے،واقعہ کی اطلاع ملتے ہی سی پی او محمد احسن یونس سینئر افسران کے ساتھ موقعہ پر پہنچے،ملزمان کو ٹریس کر کے گرفتار کرنے کے لئے ماہر تفتیشی افسران پر مشتمل ٹیمیں تشکیل دی گئیں تھیں،سی پی او سمیت سینئر پولیس افسران تفتیش کی نگرانی کرتے رہے،کینٹ پولیس نے 24 گھنٹے کے اندر جدید ٹیکنالوجی اور ہیومن انٹیلیجنس کی مدد سے 02 ملزمان کو ٹریس کرکے گرفتار کیا اور 70 لاکھ روپے برآمد کر لیے،واردات کے دوران استعمال ہونے والا موٹرسائیکل ہنڈا 125اور اسلحہ معہ ایمونیشن بھی برآمدکرلیاگیا,ملزمان کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں، گرفتار ملزمان کو شناخت پریڈ کے لئے جیل بھجوایا جائے گا,سی پی اوکی 24 گھنٹے سے قلیل وقت میں ڈکیتی کے ملزمان کی گرفتاری اور مسروقہ رقم کی برآمدگی پرایس پی پوٹھوہاراور کینٹ پولیس کو شاباش,سی پی او نے کہا کہ راولپنڈی پولیس شہریوں کے تحفظ کیلئے ہمہ وقت کوشاں ہے،ہم شہر کو محفوظ بنانا چاہتے ہیں تاکہ عوام کا اعتماد بحال ہو،