گوجرخان کے علاقہ صندل میں ملزمان کی فائرنگ سے پولیس کانسٹیبل نوید اصغر شہید

راولپنڈی :گوجرخان کے علاقہ صندل میں ملزمان کی فائرنگ سے پولیس کانسٹیبل نوید اصغر شہید

پولیس اور ملزمان میں فائرنگ کے تبادلے کے دوران ایک ملزم ہلاک، پولیس

ہلاک ملزم کی شناخت مشرف کے نام سے ہوئ جو سرقہ اور منشیات فروشی کے مقدمات میں ریکارڈ یافتہ تھا، پولیس

محافظ سکواڈ کے اہلکاروں نے ملزمان کو مشکوک جان کر روکا تو ملزمان نے پولیس پر فائرنگ شروع کر دی جس کے نتیجے میں کانسٹیبل نوید اصغر شہید ہو گئے، پولیس

سی پی او محمد احسن یونس، ایس ایس پی آپریشنز، ایس ایس پی انویسٹی گیشن، ایس پی صدر پولیس کی بھاری نفری کے ہمراہ موقعہ پر پہنچ گئے،

نعشوں کو پوسٹ مارٹم کے لئے ہسپتال منتقل کیا گیا ہے، فرانزک ٹیمیں موقعہ سے شواہد اکٹھے کر رہی ہیں، پولیس

ہلاک ملزم کے ساتھیوں کی گرفتاری کے لئے علاقہ میں سرچ آپریشن جاری، ایس پی صدر

فرار ملزمان کو گرفتار کر کے قانون کے کٹہرے میں کھڑا کیا جاۓ گا، ایس پی صدر

شہید نوید اصغر نے جرائم پیشہ عناصر سے مقابلہ کرتے ہوۓ اپنی جان قربان کی، شہید کی قربانی کو ہمیشہ یاد رکھا جاۓ گا، ایس ایس پی آپریشنز

شہید نوید اصغر کے سوگواران میں بیوہ، ایک بیٹا اور دو بیٹیاں شامل ہیں، پولیس

شہداء پولیس ہمارا فخر ہیں جو ہمارے مستقبل کو محفوظ بنانے کے لئے اپنی جانوں کے نذرانے پیش کرتے ہیں، دکھ کی اس گھڑی میں شہید کے لواحقین کے ساتھ کھڑے ہیں، سی پی او محمد احسن یونس

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔