راولپنڈی پولیس کی بروقت کاروائی, مغوی بچہ بازیاب کروا کر والدین کے حوالے کردیا

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر) صادق آباد پولیس کی اہم کاروائی، دوستی کی آڑ میں دوست کے 09 سالہ بیٹے کو اغواء کرنے والا اغواء کار 06 گھنٹے کے اندرگرفتار، بچہ بازیاب.مغوی بچے کی والدہ کی درخواست پر مقدمہ درج کیا گیا ,اغواء کار شاہسوار بچے کے والد کا دوست ہے جس نے دوستی کی آڑ میں بچے کواغواء کیا.واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ایس پی راول نے ایس ایچ او صادق آباد کو بچے کی بازیابی کاخصوصی ٹاسک دیا تھا.ایس ایچ او صادق آباد اور ٹیم نے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے بچے کو 06 گھنٹے کے اندر جھنگی سیداں کے علاقے سے بازیاب کروا لیا.ایس ایس پی راول پنڈی مظہر اقبال نے کہا ہے کہ شہریوں کی جان و مال کی حفاظت اولین ترجیح ہے، بچوں پر تشدد، استحصال یا اغواء جیسے جرائم ناقابل برداشت ہیں ,سی پی او راولپنڈی محمداحسن یونس کی ایس پی راول اور صادق آباد پولیس کو شاباش

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔