ریس کورس پولیس کی کاروائی،لیڈی چور گینگ گرفتار، 65تولہ سونا اور13لاکھ روپے نقدی برآمد

راولپنڈ(پوٹھوہار ٹائمز) ریس کورس پولیس کی کاروائی،لیڈی چور گینگ گرفتار، 65تولہ سونا اور13لاکھ روپے نقدی برآمد،ملزمان نے گھریلو ملازمہ کا روپ دھار کر گھر میں واردات کی،ملزمان واردات سے02روز پہلے ہی بطور ملازمہ کام پر آئی تھیں،گھر کے مالک نے ملازمہ رکھتے ہوئے کوائف کی ویری فیکیشن نہیں کروائی،ملزمان کی شناخت کنیز اور کرن کے نام سے ہوئ,ملزمہ کنیز ملتان تھانہ بہاؤ الدین زکریا میں چوری کے مقدمہ میں ریکارڈ یافتہ ہے،ریس کورس پولیس نے جدید ٹیکنالوجی اور ہیومن انٹیلی جینس کی مدد سے ملزمان کو گرفتار کیا،25سے زائد فوٹیجز سے ملزمان کو ٹریس کرنے میں مدد لی گئیں،ملزمان کو شناخت پریڈ کے لیے بھجوایا جا رہا ہے،شناخت پریڈ کے بعد تفتیش کو مزید آگے بڑھایا جائے گا،ایس ایس پی آپریشنز راولپنڈی نے کہا کہ شہریوں کی جان ومال پر حملہ کرنے والے قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے،

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔