تھانہ ائیرپورٹ پولیس کی اہم کاروائی،اندھا قتل ٹریس،قاتل گرفتار

راولپنڈی(پوٹھوہار ٹائمز)تھانہ ائیرپورٹ پولیس کی اہم کاروائی،اندھا قتل ٹریس، 30سالہ شہری حسن خان کو قتل کرنیو الا ملزم گرفتار۔تفصیلات کے مطابق تھانہ ائیرپورٹ پولیس نے 30سالہ حسن خان کے اندھے قتل کو ٹریس کرتے ہوئے ملزم اکرم خان کو گرفتارکرلیا، مقتول کے قتل کا مقدمہ نامعلوم ملزمان کے خلاف درج کیاگیا تھا، ائیرپورٹ پولیس نے اندھے قتل کے تمام زاویوں پر تحقیقات کرتے ہوئے مقتول کے لواحقین کو تلاش کیااورتفتیش کا دائر کار بڑھاتے ہوئے ملزم اکرم خان کو گرفتارکرلیا،ملزم مقتول کا دوست تھااورمقتول کو رکشہ بیچنے کے بہانے بلاکر گلے میں رسی کا پھندا ڈال کرقتل کردیاتھا، ملزم کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کر کے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی، ایس پی پوٹھوہارنے ایس ایچ ا وائیرپورٹ اور پولیس ٹیم کوشاباش دیتے ہوئے کہا کہ سنگین مقدمات میں ملوث ملزمان کے خلاف کاروائیوں کاسلسلہ جاری رکھا جائے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے