راولپنڈی(پوٹھوہار ٹائمز) رتہ امرال پولیس کی کاروائی،ڈکیٹ گینگ کا سرغنہ 02ساتھیوں سمیت گرفتار،مسروقہ رقم 53ہزار روپے، 02چھینے گئے موٹر سائیکل،02موبائل اور اسلحہ برآمد،گرفتار ملزمان میں گینگ کا سرغنہ آغا خان جبکہ ساتھیوں میں عمران اور انذر گل شامل ہیں،ملزمان شہریوں بالخصوص سبزی منڈی کے آڑھتیوں کو ٹارگٹ کرکے اسلحہ کی نوک پر لوٹتے تھے،ایس ایچ او رتہ امرال اور ٹیم نے ٹریس کرکے ملزمان کو گرفتا رکیا،ملزمان کو شناخت پریڈ کے لیے جیل منتقل کیا جا رہاہے، شناخت پریڈ کے بعد تفتیش کے دائرہ کار کوبڑھایا جائے گا،ایس ایس پی آپریشنز وسیم ریاض کی ایس پی راول اور رتہ امرال پولیس کو شاباش،ایس ایس پی آپریشنز وسیم ریاض نے کہا کہ شہریوں کو اسلحہ کی نوک پر لوٹنے والے منظم و متحرک گینگز اور ملزمان کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رہے گا.