راولپنڈی(پوٹھوہار ٹائمز)راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں ایک بار پھر میلہ سجانے کی تیاریاں ،ٹی ٹوئنٹی کپ کا اعلان،تفصیلات کے مطابق راولپنڈی میں نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ کیلئے مضبوط سکواڈز کا اعلان کر دیا گیا ہے۔قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم سینٹرل پنجاب کے کپتان مقرر سرفراز احمد سندھ، امام الحق بلوچستان کے کپتان مقرر، شاداب خان ناردرن، شان مسعود سدرن کے کپتان مقرر جبکہ محمد رضوان خیبر پختونخوا کی قیادت کریں گے۔ٹورنامنٹ کا پہلا مرحلہ 23 ستمبر سے پنڈی میں شروع ہوگا ،دوسرا مرحلہ 6 اکتوبر کو لاہور میں شروع ہوگا۔ٹورنامنٹ کے تمام میچز پی ٹی وی پر براہ راست دکھائے جائیں گے۔اسٹیڈیم میں محدود شائقین کو بھی اجازت دے دی گئی۔یاد رہے چند روز قبل نیوزی لینڈ کی ٹیم کے ساتھ کرکٹ میچ تھا عین میچ کے دن سیکیورٹی کا بہانہ بنا کر نیوزی لینڈ نے دھوکہ دے دیا لیکن اس کے بعد ایک بار پھر راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کرکٹ کا میلہ لگنے جارہا ہے ۔