راولپنڈی نوجوانوں کو لڑکی کو نازیبا میسج بھیجنا مہنگا پڑ گیا

راولپنڈی(پوٹھوہار ٹائمز) تھانہ نیو ٹاؤن کی حدود کمرشل مارکیٹ میں لڑکی کو فحش میسجز بھیجنے پر لڑائی ، لڑکی پر حملہ اور جان سے مارنے کی کوشش,گزشتہ کچھ دنوں سے لڑکی کے واٹس ایپ نمبر پر وائس میسجز کے ذریعے انتہائی نازیبا میسجز کا سلسلہ جاری تھا,لڑکی نے اپنے بہنوئی کی مدد میسجز بھیجنے والے کا پتہ معلوم کرلیا اسے جب معلوم ہوا کہ وہ شخص کمرشل مارکیٹ میں ایک ٹیلر نگ شاپ پر کاریگر ہے تو وہ اس کی دکان پر چلی گئی وہاں پر ملزم مرزا ظہیر احمد اور اس کا ساتھی اس لڑکی کو دیکھ کر غصے میں آ گئے اور لڑکی سے گالم گلوچ شروع کردی اور قینچی اور استری سے حملہ کر کے جان سے مارنے کی کوشش بھی کی لڑکی نے فوراً 15 پر کال کی جس پر پولیس فوری موقع پر پہنچ گئی اور ان دونوں ملزمان کو تھانہ منتقل کردیا۔دونوں ملزمان کمرشل مارکیٹ میں ایک ٹیلر نگ کی شاپ میں کاریگر ہیں تحقیق میں سامنے آیا ہے کہ دونوں ملزمان مبینہ طور پر پہلے بھی اس طرح کے واقعات میں ملوث رہے ہیں اور کسٹمرز کے نمبر حاصل کر کہ تنگ کرتے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے