راولپنڈی امیر جماعت اسلامی ضلع راولپنڈی سید عارف شیرازی کا اجلاس سے خطاب

راولپنڈی (پوٹھوہار ٹائمز ) امیر جماعت اسلامی ضلع راولپنڈی سید عارف شیرازی نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی حکومت اور اپوزیشن کے اس کھیل میں شریک نہیں ہوئی تھی۔ موجودہ حالات میں نئے انتخابات ہی مسائل کا حل ہیں ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز ضلعی دفتر سید مودودی بلڈنگ میں زونل امراء اور نائب امراء و جنرل سیکرٹریز کے الگ الگ اجلاسوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس اجلاس میں دعوتی، تنظیمی اور تربیتی امور کے علاوہ موجودہ سیاسی صورتحال کا بھی جائزہ لیا گیا۔ اس موقع پر زونل امراء نے اپنی اپنی رپورٹس پیش کیں۔ سید عارف شیرازی نے کہا کہ قوم بلدیاتی انتخابات کی تیاریاں کر رہی تھی مگر اب تو قومی انتخابات أ گئے ہیں۔ضلعی اور زونل سطح پر انتخابی کمیٹیاں قائم کی جائیں گی ۔انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی اپنے نام اور انتخابی نشان ترازو کے ساتھ الیکشن میں حصہ لے گی۔انتخابی نشان ترازو کو متعارف کرانے کیلئے ہفتہ ترازو مہم چلائی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ رمضان المبارک میں پورے ضلع میں بڑے پیمانے پر درس قرأن کے پروگرام ہوں گے۔رمضان المبارک قرأن کے نزول کا مہینہ ہے۔ضرورت اس امر کی ہے کہ قرأن کے ساتھ اپنے تعلق کو اور زیادہ مضبوط بنایا جائے گا ۔سید عارف شیرازی نے کہا کہ عید الفطر کے بعد قومی اور صوبائی اسمبلی کے حلقوں کی سطع پر ورکرز کنونشنز منعقد کئے جائیں گے ۔
ملک محمد اعظم
سیکرٹری اطلاعات جماعت اسلامی ضلع راولپنڈی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔