راولپنڈی کے مزید 8 علاقے ہاٹ اسپاٹ ایریاز میں شامل

راولپنڈی :راولپنڈی کے مزید 8 علاقے ہاٹ اسپاٹ ایریاز میں شامل کردیے ,جن میں گلزار قائد, باڑہ مارکیٹ, نرنکاری بازار,ڈھوک علی اکبر, مورگاہ,تخت پری اور کوٹھا کلاں کا علاقہ شامل ہے. ہاٹ اسپاٹ ایریاز میں صرف دودھ دہی, گوشت کی دکانیں صبح 7 بجے سے شام 7 بجے تک کھلی رہیں گی, اس کے علاوہ پھل و سبزی, گروسری سٹور, جنرل سٹورز اور پٹرول پمپ صبح 9 سے شام 7 بجے تک بند رہیں گے. لیبارٹریز ,ہسپتال اور میڈیکل سنٹرز 24 گھنٹے کھلے رہیں گے.

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے