راولپنڈی (پوٹھوہار ٹائمز )راولپنڈی ظفرالحق رو ڈ پر سٹیزن ایکشن کمیٹی کا ہارس ٹریڈنگ فلور کراسنگ کے خلاف احتجاجی مظاہرہ ,مظاہرے کی قیادت ظہیراحمداعوان چئرمین سٹیزن ایکشن کمیٹی نے کی ,مظاہرین نے کتبے اٹھا کر فلور کراسنگ ہارس ٹریڈنگ کے خلاف شدید نعرہ بازی کی۰ظہیراحمداعوان سیاسی سماجی ورکر نے کہا کہ ہارس ٹریڈنگ فلور کراسنگ کے سو موٹو ایکشن لینے کیلے چیف جسٹس آف پاکستان کو کھلا خط درخواست بہیج دی۔ہارس ٹریڈنگ فلور کراسنگ ملکی سیاست میں بدنما داغ ہے ہر دور میں اس غیر آئینی غیر قانونی غیر اخلاقی فعل سے حکومتیں ختم ہوتی رہی۰اس غیر آئینی غیر قانونی غیر اخلاقی فعل کے خلاف بھر پور آواز اٹھا گے۔ہارس ٹریڈنگ فلور کراسنگ نامنظور تحریک ملکی سطح پر چلائے گے۔