ٹک ٹاک گرجا روڈ کے رہائشی کی جان لے گیا

راولپنڈی: شاہ خالد کالونی کے قریب ٹک ٹاک کی ویڈیو بناتے ہوئے اٹھارہ سالہ نوجوان ٹرین کی ٹکر سے ہلاک ہو گیا۔ریسکیو حکام کے مطابق گرجا روڈ کا رہائشی نوجوان حمزہ راولپنڈی کی شاہ خالد کالونی میں پل کے نیچے ٹرین کے ٹریک کے ساتھ ویڈیو بنا رہا تھا جس وقت اس کو پیچھے سے آنے والی ریل نے ٹکر مار دی۔ریسکیو حکام کے مطابق جب ایمبولینس اور امدادی کارکن پہنچے تو نوجوان زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے انتقال کر چکا تھا۔یاد رہے ٹک ٹاک کی وجہ سے پاکستان میں اس سے قبل پہلے بھی کئی حادثات ہوچکے ہیں.

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے