کرونا کی وجہ سے بند ڈبل ڈیکر بس سروس بحال

کرونا کی وجہ سے بند ڈبل ڈیکر سروس بحال کردی گئی۔ڈبل ڈیکر بس راولپنڈی کے علامہ اقبال پارک سے چلتی ہے اور سیاحوں کو اسلام آباد کے تفریحی مقامات کی سیر کراتی ہے۔ انتظامیہ کی طرف سےمیٹرو بس میں سفر کے لیے ایس او پیز جاری کی گئی ہیں۔ سروس میں کھڑے ہو کر سفر کرنے پر پابندی ہوگی۔ مسافر سیٹ پر بیٹھ کر سفر کرسکیں گے۔ مسافروں کے لیے دوران سفر ماسک پہنا لازمی ہوگا۔ڈبل ڈیکر بس سروس پی ایچ اے اور ٹوارزم ڈویلپمنٹ کارپوریشن کے اشتراک سے چلائی جا رہی ہے۔ سیاحتی بس کا روٹ فیصل مسجد، دامن کوہ، شکرپڑیاں، بلیو ایریا  اور لوک ورثہ پر مشتمل ہے۔ سیاح پارلیمنٹ ہاؤس، سپریم کورٹ اور نیشنل میوزیم بھی دیکھ سکتے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔